23 اگست 2020 - 20:38
عراق؛ مجلس عزا میں بم دھماکہ ۴ افراد زخمی

عراق کے صوبہ کرکوک میں ایک جلوس عزا کے دوران بم دھماکے سے ۴ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی میڈیا نے صوبہ کرکوک میں ایک دھماکے کی خبر دی ہے جس میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
الاعلام الحربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ کرکوک کے علاقے القادسیہ میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق القادسیہ میں ایسے وقت پر دھماکہ ہوا جب جلوس عزا نکل رہا تھا
تاحال کسی دھشتگرد گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔